جسٹن بیبرکے ساتھ دوستی، سیلینا گومز کی والدہ ہسپتال پہنچ گئیں

جسٹن بیبرکے ساتھ دوستی، سیلینا گومز کی والدہ ہسپتال پہنچ گئیں
جسٹن بیبرکے ساتھ دوستی، سیلینا گومز کی والدہ ہسپتال پہنچ گئیں

  


لاس اینجلس(نیٹ نیوز)نوجوان امریکی پاپ گلوکارہ سیلینا گومز کے نوجوان کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ ایک بار پھر بڑھتی قربتیں جہاں میڈیا کے لیے خبروں کا باعث بنی ہیں، وہیں ان کے یہ تعلقات امریکی گلوکارہ کی والدہ کے لیے پریشانی کا سبب بھی بنے ہیں۔خبریں ہیں کہ اپنی 23 سالہ بیٹی کے 25 سالہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ بڑھتی قربتوں کے باعث سیلینا گومز کی والدہ بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ گئیں۔تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ سیلینا گومز کی والدہ مینڈی ٹیفی کو کوئی بڑی بیماری لاحق نہیں، بلکہ انہیں ڈپریشن اور دیگر مسائل کی وجہ سے ہسپتال لے جانا پڑا۔مینڈی ٹیفی کو معمولی چیک اپ کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔خیال رہے کہ 2 دن قبل ہی جسٹن بیبر اور سیلینا گومز کے درمیا لگ بھگ ڈھائی سال کے بعد پہلی ملاقات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

مزید : کلچر