وطن کیلئے جان قربان کرنے والے قوم کا فخر ہیں،عبدالعلیم خان

وطن کیلئے جان قربان کرنے والے قوم کا فخر ہیں،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان چند روز قبل جام شہادت نوش کرنے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے والدین اور عزیز و اقارب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اپنی طرف سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ دھرتی ماں اور قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہم سب کا فخر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا ۔

،شہید کی موت درحقیقت ساری قوم کیلئے حیات کا پیغام ہوتی ہے جو اپنی جان قربان کر کے وطن عزیز کی حفا ظت یقینی بناتے ہیں ۔

عبدالعلیم خان نے شہید عبدالمعید کے والدین کے عزم اور ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چٹان جیسا حوصلہ رکھنے والے والدین اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کرتے ہیں اور ہم ایسی ہستیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنا سرمایہ حیات پاکستان پر لٹا کر اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہتے ہیں ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک طرف افواج پاکستان کے جوان ہیں جو جان جیسی قیمتی چیز ملک و قوم پر نچھاور کرتے ہیں اور دوسری طرف اقتدار کے وہ پجاری ہیں جنہیں صرف اور صرف اپنی کرسی سے غرض ہے ۔

علیم خان

مزید : میٹروپولیٹن 4