آبی ذخائر نہ بننے سے سالانہ130ارب کا پانی ضائع ہو رہا ہے،کامران سیف

آبی ذخائر نہ بننے سے سالانہ130ارب کا پانی ضائع ہو رہا ہے،کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ملک میں آبی ذخائر تعمیر نہ ہونے سے سالانہ130ارب کا قیمتی پانی ضائع ہورہا ہے جو تشویشناک امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ گزشتہ70سالوں میں صرف2ڈیم تعمیر ہوئے ۔

جبکہ ملک میں پانی کی ضروریات اور وافر بجلی کے حصول کیلئے5ڈیموں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ارسا بھی پانی کے موجودہ ذخائر میں کمی اور دستیاب پانی کے ذخیرہ چند یوم کے استعمال میں رہ جانے پر تشویش کا اظہار کرچکا ہے اس لیے پانی کی ضروریات اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ،بھاشا ڈیم سمیت دیگر منصوبوں پر فوری کام کا آغاز کیا جائے تاکہ ان سے نہ صرف ملک میں زراعت کیلئے پانی کی ضروریات پوری ہوسکیں بلکہ ان منصوبوں سے سستی بجلی کا حصول بھی ممکن ہوسکا جس سے توانائی بحران کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔

کامران

مزید : میٹروپولیٹن 4