کریکو لم ٹیکسٹ بک بورڈ متوازن نصاب سازی پر یقین رکھتا ہے

کریکو لم ٹیکسٹ بک بورڈ متوازن نصاب سازی پر یقین رکھتا ہے

لاہور(پ ر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ترجمان نے نصاب میں بیماریوں سے متعلق مواد شامل کرنے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ، ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور وبائی امراض سے متعلق مواد اور پیغامات کو نصابی کتب میں شامل کرنے کے بارے میں بورڈ نے کافی اقداما ت کئے، مزید کام کیا جا رہا ہے تاکہ عوامی سطح پر بچوں میں صحت مند زندگی گزارنے کا شعور بیدار کیا جا سکے۔ فوڈ اتھارٹی کے پیغام کو اردو کی نصابی کتاب برائے جماعت چہارم آئندہ سال 2018-19 میں شامل کیا جا چکا ہے۔ وبائی امراض سے آگاہی متعلق مفید مواد سائنسی کتب میں موجود ہے۔ ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک اصولوں کی پابندی کے حوالے سے پیغامات اور اسباق کتب درسی کا حصہ ہیں۔ کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ایک متوازن اور معلومات افزا نصاب سازی پر یقین رکھتا ہے اور آئندہ بھی اپنی پالیسی کے مطابق اس مشن کو جاری و ساری رکھے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4