نیشنل مشائخ کونسل ملکی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گی،غلام قطب دین
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ایک بہت بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض ایم پی اے اور ایم این رابطے کر رہے ہیں۔نیشنل مشائخ کونسل کے تحت23دسمبر کو ہونیو الی’’ قومی مشائخ ختم نبوت کانفرنس ‘‘ملکی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گی ۔کانفرنس میں 100سے زائد درگاہوں کے سجادہ نشین شرکت کریں گے ۔پاکستان کے حقیقی وارث اولیاء کے وارث ہیں ۔پاکستان بنانے والوں کے روحانی وارث کسی صورت میں ختم نبوت کے ایشوپر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے ۔مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف عدل بحالی کی تحریک نہیں ،بلکہ عزت بحالی تحریک شروع کر رہے ہیں ۔یہ بات نیشنل مشائخ کونسل کے صدرخواجہ غلام قطب الدین فریدی نے مختلف درگاہوں کے سجادہ نشین حضرات سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا پڑڈاکہ مارنے والے اب کس منہ سے عوام کے سامنے جائیں گے ۔مسلم لیگ ن کی سیاست اب ختم ہونے کو ہے ۔سیاسی جماعتوں کو سیاسی فیصلے کرنے چاہیے ۔جب سیاسی جماعتیں مذہبی فیصلے اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کرتے ہیں تو مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) نے مذہبی معاملات کو چھیڑ کر اپنی سیاسی قبر کھودنے کا عمل خود شروع کیا تھا ۔اسلام کے منانے والے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے ۔اولیائے کے منانے والے ہم سیاسی عمل میں بھرپور کردارادا کریں گے ۔