ابصارم عالم کی تقرری پر ہائیکورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کی جیت ہے،عاطف چودھری

ابصارم عالم کی تقرری پر ہائیکورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کی جیت ہے،عاطف چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عاطف چوہدری نے کہا کہ ا بصار عالم کی تقرری پر ہائیکورٹ کا فیصلہ تحریک انصاف کے مؤقف کی تائید ہے آج ایک مرتبہ پھر ثابت ہوا کہ شریف ہوں یاانکے درباری جب تک کان سے پکڑ کر نہ نکالو، جائیں گے نہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین پیمرا کی تقرری کالعدم قرار دینے پر ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا درباری اور سمدھی بھی اشتہاری ہونے کے باوجود ابھی تک وزارت خزانہ سے چمٹا ہوا ہے۔

عاطف چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 4