روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن لمحہ فکریہ ہے،سعدیہ سہیل رانا

روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن لمحہ فکریہ ہے،سعدیہ سہیل رانا

لاہور ( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ12ارب روپے کی کرپشن لمحہ فکریہ اور حکمرانوں کی گڈ گورننس کاپول کھولنے کے لیے کافی ہے۔ حکمران ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعوؤں سے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے حکمرانوں کا بال بال کرپشن سے آلودہ ہے ملک کے میگا پروجیکٹس میں کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں،پنجاب حکومت کے ساری سکیمیں ماضی کی طرح آج بھی ناکام ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن نے ملکی معیشت کی جڑوں کوکھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔

جب تک فائلوں میں دبے 150 میگا کرپشن کے اسکینڈلز میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات قائم کرکے تحقیقات کا آغاز نہیں کردیا جاتا معاشی صورتحال میں بہتری نہیں آسکتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4