صنعتوں کو بندش کے باوجود گھریلو صارفین گیس سے محروم ہیں،اشر ف بھٹی

صنعتوں کو بندش کے باوجود گھریلو صارفین گیس سے محروم ہیں،اشر ف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صنعتی سیکٹر کیلئے دو ماہ کیلئے گیس بند کی گئی لیکن اس کے باوجود گھریلو صارفین کو سوئی گیس نہیں مل رہی ہے بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہیں۔

اور گھریلو عورتیں بھی سخت پریشانی کا شکار ہیں دوسری جانب صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرکے بھی ہزاروں مزدوروں کو بے روز گار کرنے کی ایک سازش کی گئی ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اگر حکومت نے صنعتوں کو گیس فراہم نہ کی اور گھریلو صارفین کو بھی گیس مہیا نہ کی تو پھر ہم عوام کے ساتھ ملکر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے ۔اپنے حلقہ انتخاب این اے 129کے رہائشیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائے ۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 4