حکومت داخلہ اور خارجہ محاذوں پر ناکام نظر آرہی ہے،عابد صدیقی

حکومت داخلہ اور خارجہ محاذوں پر ناکام نظر آرہی ہے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مفادات کے منافی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے داخلہ اور خارجہ محاذوں پر ناکام دکھائی دے رہی ہے پنجاب میں پھلوں اور دالوں کے بعد سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ دور ہو گئی ہیں۔

صوبے میں حکومت نام کی چیز خوردبین سے بھی نظر نہیں آ رہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ساڑھے چار سال میں میں غریب عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں، ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے ہر چیز غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے، حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس پالیسیاں مرتب کرے۔

عابد صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 4