نوازشریف کے حلقے میں صافپانی بھی دستیاب نہیں،زبیر کاردار

نوازشریف کے حلقے میں صافپانی بھی دستیاب نہیں،زبیر کاردار

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار ‘ مرزا الیاس اور افضل بٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اس حلقے میں پینے کا صاف پانی ، تعلیم ،صحت اور امن عامہ جیسے بنیادی مسائل فوری حل طلب ہیں ،حکومت کہیں دکھائی نہیں دیتی ہر ادارہ خواب غفلت میں مدہوش ہے اور عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام پیپلز پارٹی کو آنیو الے الیکشن میں منتخب کریں ہم علاقے کے مسائل کے کے حل کیلئے نہ صرف بھرپور آواز اٹھائیں گے بلکہ مسائل بھی حل کروائیں گے ۔

زبیر کاردار

مزید : میٹروپولیٹن 1