ون ڈش اور وقت کی خلافورزی،شادی ہال سیل،مالک گرفتار

ون ڈش اور وقت کی خلافورزی،شادی ہال سیل،مالک گرفتار

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی سپیشل ریڈنگ ٹیموں نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرشہر میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی، میرج ہال کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر سیل کردیا اور میرج ہال مالک طارق محمود کو گرفتار کر وادیا ۔ سپیشل ریڈنگ ٹیم نے ملک فارم ہاؤس کوبھی ون ڈش کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا اوراس کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1