محکمہ بہبود آبادی کی ٹیمیں عوام میں آگاہی بیدار کر رہی ہیں،آفتاب احمد

محکمہ بہبود آبادی کی ٹیمیں عوام میں آگاہی بیدار کر رہی ہیں،آفتاب احمد

لاہور(جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) راؤ امتیاز احمد کی زیر صدارت پاپولیشن ویلفیئر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال میں ہوا۔اجلاس میں ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر آفتاب احمد،ایم پی اے میڈیم نسرین نواز، چیئرمین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی شہزاد بٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر آفتاب احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) راؤ امتیاز احمد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری ٹیمیں مختلف علاقوں کا وزٹ کر تی ہیں اور اُن علاقوں میں فیملیز کو فیملی پلاننگ کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایل ایچ وی بھی فیلڈ میں متحرک ہیں اور موبائل یونٹ سروس بھی فیلڈ میں بھر پور کام کررہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) راؤ امتیاز احمد نے تمام افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور رورل ایریاز کا بھی دورہ کریں اور وہاں پر بھی علاقوں کو مکمل طور پر مانیٹرکریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

مزید : میٹروپولیٹن 1