کالا باغ ڈیم کو سردخانے سے نکال کر ریفرنڈم کرایا جائے

کالا باغ ڈیم کو سردخانے سے نکال کر ریفرنڈم کرایا جائے

لاہور (جنرل رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے مطالبہ کیا کہ کالا باغ ڈیم کو مفادات کے سرد خانے سے نکال کر اس پر ریفرنڈم کروایا جائے۔ گزشتہ روز پاکستان میں پانی کی قلت پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سیاسی مفادات کی نذر ہوگیا ہے اور ڈیم سازی روکنا بھارتی ایجنڈا پر عمل درآمد کے مترادف ہے۔ بھارت ہمارے دریاؤں پر 155 بڑے،چھوٹے ڈیم بنا کر پاکستان کو بنجر بنا رہا ہے اور ہم اقتدار کی جنگ میں مشغول ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تینوں دریا خشک ہوتے جارہے ہیں،زراعت متاثر ہورہی ہے۔پینے کا پانی کم ہو رہا ہے اور آبی بجلی کا مستقبل بھی مخدوش ہو رہا ہے۔کالا باغ ڈیم کو بھارت نوازوں نے متنازعہ بنایا ہے تاکہ ہم بنجر ہو کر بھارت کے رحم و کرم کے محتاج ہو جائیں۔ہماری حکومتیں ڈیم سازی کے لئے سنجیدہ نہیں اور اس کے لئے بجٹ مخصوص ہی نہیں کرتیں۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ سپریم کورٹ کالا باغ ڈیم ترک کرنے کا سوموٹو نوٹس لے ۔

آفتاب لودھی

مزید : میٹروپولیٹن 1