ترقی کے لئے معاشرے سے شدت پسندی ختم کرنا ہو گی،راغب نعیمی

ترقی کے لئے معاشرے سے شدت پسندی ختم کرنا ہو گی،راغب نعیمی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ترقی کیلئے معاشرے سے شدت پسندی ختم کرناہوگی۔ ملک وقوم کو آگے لے جانے کیلئے ’’آپسی اختلات‘‘ کو بھلا کر اسلامی و قومی مفادات کوترجیح دیناہوگی۔ طلبہ کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کیساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کی جائے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ کسی معاشرے میں اساتذہ نئی نسل کی ذہن سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، باکراد افراد ہی معاشرے میں حقیقی مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔ ہمیں شدت پسندی کو ختم کرنے کی ہر کوشش کا ساتھ دینا چاہیے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسو سی ایشن پاکستان اوربزم نعیمیہ کے زیر اہتمام امریکا ، ناروے، جرمنی کے کامیاب تبلیغی ، تعلیمی و سیاحتی دورے کی تکمیل پر اپنے اعزاز میں منعقدہ پُر وقار استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی، مفتی انورالقادری،مولاناغلام نصیرالدین چشتی، مولانا محبوب احمد چشتی ، مفتی محمد ہاشم ، مفتی محمد عارف حسین ، پیر سید زین العابدین شاہ، مفتی محمد مدنی ، مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، پیر فاروق احمد، مولانا محمد ارشد جاوید نعیمی، محمد امین بھٹی، مولانا محمد سلیم نعیمی، قاری محمد رفیق نقشبندی نے شرکت کی۔

راغب نعیمی

مزید : میٹروپولیٹن 1