انسانیت کے دشمنوں نے کوئٹہ میں خون کی ہولی کھیلی ،افنان صادق

انسانیت کے دشمنوں نے کوئٹہ میں خون کی ہولی کھیلی ،افنان صادق

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کوئٹہ چرچ پرہونے والے خودکش حملے کے نیتجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا اور کہاکہ انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھرکوئٹہ میں خون کی ہولی کھیلی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناکرثابت کردیا ہے کہ وہ انسان نہیں بلکہ درندے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اوریہ کسی رعائت کے مستحق نہیں ،دہشت گردی کے ناسورکوختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہوجائے پاکستان کا ہر شہری سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب بھی دہشتگردی کی واردات ہوتی ہے تو قوم کو قومی ایکشن پلان یاد آتا ہے جسے حکمرانوں نے منظور ہونے کے فوری بعد بھلا دیا تھا، شریف خاندان کی کرپشن کا دفاع کرنے والی حکومت اگر نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل کرتی توآج یہ دن دیکھنے نہ پڑتے۔

افنان

مزید : میٹروپولیٹن 1