برازیل میں طوفان کی تباہی، کنسرٹ کا اسٹیج زمین بوس،ڈی جے ہلاک

برازیل میں طوفان کی تباہی، کنسرٹ کا اسٹیج زمین بوس،ڈی جے ہلاک

ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل میں طوفان اور تیز رفتار ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں شہر’ پورٹو ایلگر‘ میں جاری میوزک کنسرٹ کے دوران اسٹیج زمین بوس ہو گیا، حادثے میں ڈی جے ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفان کی وارننگ کے باوجود برازیل کے شہر پورٹو ایلگر میں الیکٹرونک میوزک فیسٹیول جاری تھا، میوزک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی آوازیں بھی شامل ہوئیں اور اسٹیج کا ایک حصہ ہوا کی شدت سے زمین پر آ گرا، اسٹیج گرتے ہی جھومتے گاتے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، جس وجہ سے متعدد لوگ زخمی ہوئے، جبکہ حادثے کا منظر کئی لوگوں کے موبائل میں محفوظ ہوگیا۔

مزید : عالمی منظر