اٹلی جانے کی کوشش میں 2 مشتبہ سمگلروں سمیت درجنوں تارکین وطن گرفتار

اٹلی جانے کی کوشش میں 2 مشتبہ سمگلروں سمیت درجنوں تارکین وطن گرفتار

ایتھنز (اے پی پی) یونان کے ساحلی محافظوں نے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 38 تارکین وطن اور انسانوں کے2 مشتبہ سمگلروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کے جزیرہ نما موریا سے بحیرہ آیونین کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے درجنوں افراد کی گرفتاریاں گزشتہ روز عمل میں لائیں گئیں۔واضح رہے کہ بلقان کے زمینی راستے بند ہونے کے بعد انسانوں کے سمگلر ان طویل سمندری راستوں کے ذریعے مہاجرین کو اٹلی پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر