عراق کی ترقیاتی امداد کرد تنازعے کے خاتمے پر منحصر ہے، جرمن وزیر خارجہ

عراق کی ترقیاتی امداد کرد تنازعے کے خاتمے پر منحصر ہے، جرمن وزیر خارجہ

برلن(این این آئی)جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے کہاہے کہ عراق کے لیے ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے تحت دی جانے والی مالی امداد کا تسلسل کرد تنازعے کے اختتام پر منحصر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گابریئل نے یہ بات نیم خود مختار علاقے کردستان کے وزیراعظم نوشیرواں بارزانی کے جرمن دورے سے قبل کہی ہے۔

سن 2014 کے بعد سے جرمنی عراق کو ترقیاتی امداد کی مد میں پانچ سو ملین یورو سے زائد فراہم کر چکا ہے۔ کردستان کے وزیراعظم جرمن دورے کے دوران چانسلر میرکل سے ملاقات بھی کریں گے۔ یہ امر اہم ہے کہ جرمن پارلیمنٹ نے کرد پیشمرگہ کی تربیت کی قرارداد گزشتہ ہفتے کے دوران منظور کی ہے۔

مزید : عالمی منظر