برلن ،کرسمس مارکیٹ پر حملے میں مارے جانیوالوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد

برلن ،کرسمس مارکیٹ پر حملے میں مارے جانیوالوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد

برلن (اے پی پی) جرمن دارالحکومت کی ایک کرسمس مارکیٹ پر حملے کو آج ایک سال پورا ہو گیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی دوپہر ایک قریبی چرچ میں اس دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعمیر کردہ ایک یادگار کا افتتاح کیا گیااور مرنے والوں کی یاد میں اس چرچ کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔19 دسمبر 2016ء کی رات 8 بج کر 2 منٹ پر انیس عامری نامی ایک حملہ آور نے برلن کی برائٹ شائڈ پلاٹس پر لگائی گئی ایک کرسمس مارکیٹ پر ایک ٹرک سے حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 70 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

مزید : عالمی منظر