جاپان : قتل کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو پھانسی دیدی گئی

جاپان : قتل کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو پھانسی دیدی گئی

ٹوکیو(آن لائن) جاپان نے قتل کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو پھانسی دیدی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو کی وزارت انصاف کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل کے دو علیحدہ علیحدہ مقدمات میں ملوث ملزمان تیرو ہیکو سیکائی اور کیوشی ماتسوئی کوٹو کیو میں پھانسی دی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ چوالیس سالہ متیرو ہیکو نے 1992 میں جب وہ صرف انیس سال کا تھا چار افراد کو قتل کیا جبکہ 69سالہ ماتسوئی نے 1944 میں اپنی گرل فرینڈ اور اس کے والدین کو قتل کیا تھا ماتسوئی نے اس قتل کا اعتراف بھی کرلیا تھا ۔

مزید : عالمی منظر