نواب ٹاؤن:یو سی وائس چیئرمین پر تشدد کا الزام ثابت‘4پولیس اہلکار معطل

نواب ٹاؤن:یو سی وائس چیئرمین پر تشدد کا الزام ثابت‘4پولیس اہلکار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبرنگار) ایس پی صدر ڈویژن رضوان عمر گوندل نے نواب ٹاؤن کے علاقے میں یو سی کے وائس چیئرمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام درست ثابت ہونے پر ٹی اے ایس آئی سلیم ، محرر قاسم ، ایس ایچ اوکے کارخاص عامر اور عمران کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے دو روز قبل ایس ایچ او تھانہ نواب ٹاؤن انسپکٹر ملک راحیل امجد کواسی کیس میں معطل کیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -