فلپائنی حکومت نے امریکی ترقیاتی امداد مسترد کر دی

فلپائنی حکومت نے امریکی ترقیاتی امداد مسترد کر دی

منیلا (اے پی پی) فلپائنی حکومت نے جمہوریت کی حمایت اور انسداد بد عنوانی سے مشروط امریکی ترقیاتی امداد مسترد کر دی۔ فلپائن کے صدر راڈریگوڈوٹر ٹی کے ترجمان ہیری روک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکی ادارے ملینیئم چیلنج کارپوریشن (ایم سی سی) کے ساتھ ترقیاتی امداد کے لئے جاری بات چیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم سی سی نے 2010 ء میں فلپائن میں غربت کے خاتمے کے لئے 43 کروٹ 39 لاکھ ڈالر فراہم کئے تھے۔امریکی کانگرس نے یہ ادارہ 2004 ء میں قائم کیا تھا اور اس کا مقصد گڈ گورننس، اقتصادی آزادیوں اور غربت کے خاتمے کے لئے پر عزم ممالک کو امداد فراہم کرنا ہے۔فلپائن کے صدر کو ملک میں مشیات کی لعنت کے خاتمے کی مہم کے حوالے سے مغربی ممالک کی شدید تنقید کا سامنا ہے جس کو وہ اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہیں۔او اس کے نتیجہ میں فلپائن اور ان ممالک کے باہمی تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔

مزید : عالمی منظر