کمسن بچوں کیخلاف دکان پر قبضے کا مقدمہ ،شاہدرہ پولیس کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کاحکم

کمسن بچوں کیخلاف دکان پر قبضے کا مقدمہ ،شاہدرہ پولیس کو مکمل رپورٹ پیش کرنے ...

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پولیس کی جانب سے کمسن بچوں پر دکان پر قبضے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش مکمل کر کے آئندہ سماعت پررپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے شاہدرہ پولیس کو حکم دیا تھاکہ مکمل تفتیش کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، پولیس کی جانب سے عدالت میں مکمل رپورٹ نہ پیش کی جا سکی۔

، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مخالفین کے ساتھ ساز باز کر کے 5سالہ علی احمد ،حسیب احمد اور 12سالہ شعیب حسن کو قبضے کے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا تھا، کمسن بچوں کا قبضے سے کوئی تعلق نہیں ہے، پولیس کی جانب سے رپورٹ بھی پیش نہیں کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی