ڈکیت گینگ کے 2ملزم گرفتار، نقدی ، اسلحہ، منشیات سمیت مسروقہ مال برآمد

ڈکیت گینگ کے 2ملزم گرفتار، نقدی ، اسلحہ، منشیات سمیت مسروقہ مال برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس اے پولیس نے وائی بلاک کے قریب چھاپہ مار کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عامرعرف عامری ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1موٹر سائیکل،5موبائل فونز،20ہزار روپے نقدی، 1210 گرام چرس، 2پسٹلز اور9گولیاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر ایس پی کینٹ محمد نوید نے اے ایس پی ڈیفنس سرکل بشریٰ جمیل کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے کراس خطرناک گینگ کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ ایس ایچ اوڈیفنس اے سب انسپکٹر یاسر عباس نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ Y بلاک کے قریب چھاپہ مار کرعامر عرف عامری ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔ملزمان میں عامر عرف عامری اورساجد مسیح شامل ہیں۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی