مختلف علاقوں میں 3 افراد کا اقدام خود کشی‘ ہسپتال منتقل
لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں خاتون سمیت 3افراد کو اقدام خودکشی،تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاون میں سندس نامی 24سالہ خاتون نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا لیں ، گریں ٹاون میں علی فیاض نے موبائل نہ استعمال کرنے دینے پر چوہے مار گولیاں کھا لیں جبکہ بھاٹی گیٹ اندرون بھاٹی گیٹ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر مٹی کا تیل پی لیا تینوں افراد کو فوری طبی امداد ک لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کاعلاج جاری ہے ۔