سعودیہ پر حملہ کرنیوالے حوثیوں پر اتحادی طیاروں کی بمباری، 22جنگجو ہلاک

سعودیہ پر حملہ کرنیوالے حوثیوں پر اتحادی طیاروں کی بمباری، 22جنگجو ہلاک

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں قیام امن کے لیے سرگرم عرب اتحادی طیاروں نے سعودیہ پر حملوں میں ملوث حوثی باغیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 22جنگجو ہلاک ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک فوٹیج میں حوثی باغیوں کے ایک گروپ کو سعودی عرب پرحملوں کے بعد اپنے خفیہ ٹھکانوں کی طرف جاتے دکھایا گیا ہے، اسی فوٹیج میں اتحادی طیاروں کی جانب سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔فوٹیج سے ظاہرہوتا ہے کہ حوثی باغیوں کو سعودی عرب پرحملوں کے وقت نشانہ بنایا گیا۔

مزید : عالمی منظر