ساہواڑی بازار:تیز رفتار گاڑی نے 8سالہ بچی کو کچل کر ہلاک کر دیا

ساہواڑی بازار:تیز رفتار گاڑی نے 8سالہ بچی کو کچل کر ہلاک کر دیا

لاہور(خبر نگار) تھانہ مغلپورہ کی حدود میں ساہو واڑی بازار میں ٹریفک حادثہ کے دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے 8 سالہ بچی کو کچل کر ہلاک کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ مریم شہباز سکول سے گھر واپس آ رہی تھی کہ سڑک عبور کر تے ہو ئے ایک تیز رفتار کا ر نے اسے کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ۔ زخمی بچی کو ہسپتال لے جا یا گیا جہا ں وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہقو ئے دم تو ڑ گئی۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بچی مریم سڑک عبور کررہی تھی کہ غفلت کے مر تکب ایک تیز رفتار کار ڈرائیورنے اسے ٹکر مار دی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔قانونی کارروائی کرکے لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔لاش گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہوگیا، والد ین بچی کی لا ش سے لپٹ کر زارو قطار روتے رہے جبکہ ہلا کت کی اطلاع ملتے ہی بچی کی کئی دوست طالبہ اور سکو ل کی انتطامیہ بھی ان کے گھر پہنچ گئے ۔مقامی لو گوں نے سڑک بلا ک کر کے احتجاجی مظا ہر ہ کرتے ہو ئے ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوانے کا بھی مطا لبہ کیا ہے ۔

مزید : علاقائی