ہُنڈی کاروبارمیں ملوث ملزم اور اشتہاری سمیت 3افراد گرفتار

ہُنڈی کاروبارمیں ملوث ملزم اور اشتہاری سمیت 3افراد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے مختلف کاروائیوں میں ہنڈی حوالے میں ملوث ملزم ، اور اشتہاری سمیت 3افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گجرات نے کھاریاں روڈ پر واقع ولید کرنسی ایکسچینج پر چاپہ مار کر ہنڈی حوالے کا کام کرنے والے محمد رضوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1لاکھ 92ہزار پاکستانی روپے اور ہنڈی حوالے کی رسیدیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا دوسری کاروائی میں ایف آئی گجرات نے ایف آئی اے کو مطلوب اشتہاری ملزم عمران اعظم گوندل کو گرفتار کر لیا جبکہ ایف آئی گوجرانولہ نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے یو ا ے ای ریزیڈنٹ ویزے پر دبئی جانے والے احسان علی سے دوران تلاشی 1لاکھ 2ہزار سے زائدیواے ای کی کرنسی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی