100سے زائد ڈی ایس پیز کی ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس طلب
لاہور (کر ائم رپو رٹر ) پنجاب پولیس کے 100زائد ڈی ایس پیز کو ایس پیز کی عہدوں پر ترقی دینے کے لئے پرموشن بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔پروموشن بورڈ کا اجلاس کل ( جمعرات ) 21دسمبر کو ہوگا جس کی صدارت اظہر حمید کھو کھر کرینگے ۔ اجلاس میں پنجاب بھرسے100سے زائد ڈی ایس پیز کو ترقیاں دی جائیں ۔