اداروں کی جنگ شروع ہوئی تو پاکستان کا بڑا نقصان ہو گا : خورشید شاہ

اداروں کی جنگ شروع ہوئی تو پاکستان کا بڑا نقصان ہو گا : خورشید شاہ

اسلام آباد(آن لائن) اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ اداروں کو بدنام نہ کریں اگر اداروں کی جنگ شروع ہوئی تو پاکستان کا بڑا نقصان ہوگا، تحریک عدل کیا ہے یہ تو نواز شریف ہی بتا سکتے ہیں، گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے تحریک عدل چلانے کے اعلان پر پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کہیں تحریک انصاف کے مد مقابل تحریک عدل پارٹی تو نہیں بنا رہے، تحریک عدل سے متعلق ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدل کہا ہے یہ تو نواز شریف ہی تبا سکتے ہیں، تاہم انہوں نے بارہا نواز شریف کو کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے سے گریز کریں کیونکہ اگر اداروں کے درمیان ٹکراؤ شروع ہو گیا تو نقصان پاکستان کا ہی ہو گا۔

خورشیدشاہ

مزید : صفحہ اول