جنرل باجوہ کاعبدالغفور حیدری نے استقبال کیا

جنرل باجوہ کاعبدالغفور حیدری نے استقبال کیا

اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمنٹ ہاؤس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کاڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری نے ہی استقبال کیا اور انہوں نے ہی رخصت کیا ۔ آرمی چیف نے چیئرمین سینیٹ کے ظہرانے میں شرکت کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی ہمراہ تھے ۔ ملاقات کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے آرمی چیف اور ان کی ٹیم کے ارکان کو رخصت کیا ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید : صفحہ اول