نئے سال کی آمد ،دبئی نے پاکستانیوں کو وزٹ ویزے جاری کرنابند کر دیئے

نئے سال کی آمد ،دبئی نے پاکستانیوں کو وزٹ ویزے جاری کرنابند کر دیئے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )نئے سال کے موقع پر دبئی نے پاکستانیوں کو مزید ویزٹ ویزے جاری کر نے بند کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد آمد ہے تو دوسری جانب کرسمس بھی انتہائی قریب ہے اور اس حوالے سے دبئی میں انتہائی شاندار جشن کیا جاتاہے اور اس تقریبات کو دیکھنے کیلئے پوری دنیا سے سیاہ بھی دبئی کار خ کرتے ہیں تاہم نیو ایئر کی تقریبات میں شرکت کیلئے تین لاکھ پاکستانی دبئی پہنچ چکے ہیں جس کے باعث اب دبئی نے مزید پاکستانیوں کو ویزٹ ویزے جاری کرنے بند کر دیئے ہیں۔یہ بیان ٹریول ایجنسٹس ایسوسی ایشنز کی جانب سے جاری کیا گیاہے۔

وزٹ ویزے

مزید : صفحہ اول