پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرزکی 7سکیموں کیلئے 27 ارب روپے سے زائد کی منظوری

پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرزکی 7سکیموں کیلئے 27 ارب روپے سے زائد کی منظوری

لاہور (آن لائن)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے38ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرزکی 7ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 27ارب 89کروڑ 19 لاکھ 20 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے38ویں اجلاس میں جن7سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع لاہور میں ڈیرہ گجراں تا چوبرجی (پیکج I-) کے تحت لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ اراضی کی دستیابی و ڈھانچے کے معاوضے کیلئے 8 ارب 23 کروڑ 34 لاکھ 64 ہزار روپے، چوبرجی تا علی ٹاؤن (پیکج II-) کے تحت لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ اراضی کی دستیابی و ڈھانچے کے معاوضے کیلئے 9 ارب 33 کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار روپے، ڈپو ڈیرہ گجراں کے مقام پر (پیکج III-) کے تحت لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ اراضی کی دستیابی و ڈھانچے کے معاوضے کیلئے 1 ارب 36 کروڑ 87 لاکھ 47 ہزار روپے، اسٹیبلنگ یارڈ علی ٹاؤن کے مقام پر (پیکج IV-) کے تحت لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ اراضی کی دستیابی و ڈھانچے کے معاوضے کیلئے 2 ارب 82 کروڑ 76 لاکھ 4 ہزار روپے، ضلع گجرات میں شہباز پور تا ضلع گجرات براستہ ضلع سیالکوٹ کے مقام پر دریائے چناب کے اوپر پل کی تعمیر(ترمیمی) کیلئے 4 ارب 96 کروڑ 57 لاکھ 36 ہزار روپے، ضلع شیخوپورہ میں نیشنل ماڈل سکول سے لے کر فیصل آباد روڈ شرقپور چوک براستہ سرور شہید روڈ سٹیڈیم اور قلعہ (لمبائی 3.54 کلومیٹر) کو دو رویہ کرنے(ترمیمی) کیلئے 71 کروڑ 2 لاکھ 49 ہزار روپے اور شیخوپورہ شہر میں واٹر سپلائی اور سیوریج ڈرینج سکیم کی فراہمی کیلئے 45 کروڑ روپے شامل ہیں۔

ڈویلپمنٹ سیکٹرز

مزید : صفحہ آخر