سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے ، مصدق ملک

سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے ، مصدق ملک

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے ٗ 2018 کے الیکشن میں نواز شریف نہ ہوئے تو وزیر اعظم کیلئے شہباز شریف کو ہی منتخب کیا جائیگا ۔ایک انٹرویومیں ترجمان وزیراعظم ہاؤس مصدق ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ اس ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے تاہم یہ ہماری سیاسی ناکامی ہے جس کی وجہ سے پارلیمان میں حل ہونے والے معاملات عدالت تک جا رہے ہیں اور عدالت طے کر رہی ہے کہ کون الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے کون نہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے حالیہ بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کیوں وضاحت دے رہے ہیں اور ان کو کیوں وضاحت دینی پڑ رہی ہے ٗوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے متعلق انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں اگر نواز شریف نہ ہوئے تو وزیر اعظم کیلئے شہباز شریف کو ہی منتخب کیا جائیگا اور یہ فیصلہ پارٹی کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر