نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے

نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ا ین این آئی) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی اور پنجاب ہاؤس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے ۔ نواز شریف منگل کی صبح لاہور سے اسلام آباد پہنچے اور احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے بعد انہوں نے پنجاب ہاؤس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس کی صدارت بھی کی اور بعد ازاں لاہور کے لئے روانہ ہو گئے ۔ لاہور آمد پر انہیں سخت سکیورٹی میں جاتی امراء انکی رہائشگاہ لیجایا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -