شہباز شریف کا جیو نیوز کے پروڈیوسر شاہنواز نجمی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جیو نیوز کے پروڈیوسر شاہنواز نجمی کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔