بھارتی ریاست گجرات کے الیکشن کانگریس نے شکست تسلیم کر لی

بھارتی ریاست گجرات کے الیکشن کانگریس نے شکست تسلیم کر لی

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں حکمران پارٹی بی جے پی کو ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ قوم پرست سیاسی جماعت اِس ریاست پر گزشتہ بائیس برسوں سے حکومت کر رہی ہے۔ مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ریاستی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ گجرات اسمبلی میں کانگریس نے 77 اور بی جے پی نے 99 نشستیں حاصل کی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس کامیابی کو ایک بڑی جیت قرار دیا ہے۔ ایک اور ریاست ہماچل پردیش میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں بھی مودی کی سیاسی جماعت کو بھاری کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

بھارتی ریاست

مزید : علاقائی