ترک اساتذہ کے تحفظ کے حوالے سے درخواست دائر

ترک اساتذہ کے تحفظ کے حوالے سے درخواست دائر

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ترک اساتذہ کے تحفظ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت 30جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی، گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتقل سنگل رکنی بینچ نے احمد کاسٹر اور 79ترک اساتذہ اور شہریوں کے پاکستان میں تحفظ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی فاضل جج نے جب سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی جانب سے علیم عباسی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور عدالت عالیہ نے ریمارکس دینے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے تاحل جواب جمع نہیں کروایا گیا بعدزاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔

ترک اساتذہ

مزید : علاقائی