ان کیمرہ بریفنگ سب کو ایک پیج پر لانے کا باعث بنے گی

ان کیمرہ بریفنگ سب کو ایک پیج پر لانے کا باعث بنے گی

سینئر صحافی اور کالم نگار جمیل اطہر نے کہا ہے کہ سینیٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینیٹ میں ان کیمرہ بریفنگ یقیناًسیاسی اور عسکری قیادت کو ایک پیج پر لانے کا باعث بنے گا اور ملکی تاریخ میں اس اجلاس کی اہمیت سنگ میل ثابت ہو گی ۔وہ روزنامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ جمیل اطہر نے کہا کہ سینیٹ میں ان کیمرہ اجلاس ملک کی تاریخ کا اہم ترین اور تاریخ ساز دن ہے یہ اجلاس پاکستان کو سیاسی استحکام اور داخلی اور خارجی خطرات سے نبٹنے کے لئے اہم ثابت ہو گا ۔یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک کے اندر بہت سارے سوالات جنم لے رہے تھے اور امریکی صدر کی نئی سیکورٹی پالیسی سامنے آئی ہے جس کے بعد کل کا اجلاس بہت اہم تھا ۔

جمیل اطہر

مزید : صفحہ آخر