آرمی چیف کی بریفنگ سے جمہوریت مضبوط ہوگی

آرمی چیف کی بریفنگ سے جمہوریت مضبوط ہوگی

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما امیرالعظیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی سینیٹ میں ان کیمرہ بریفنگ ایک خوش آئند امر ہے طویل عرصے سے ملکی سطح پر ایک ابہام پیدا ہو رہا تھا کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں ہے اس ان کیمرہ بریفنگ سے اس تاثر کو زائل کرنے میں مدد ملے گی ۔اس سے جمہوریت مضبوط ہو گی اور افواہیں بھی دم توڑ جائیں گی ۔اور ملکی دفاع بھی مظبوط ہو گا۔وہ روزنامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کو جا ری رہنا چاہئے ۔اس طرح کے اجلاسوں سے رسمی ،غیر رسمی طور پر پولیٹیکل اور عسکری قیادت کے درمیان باہمی روابط میں مزید اضافہ ہوگا۔ حکومت اور فوج کے درمیان ہونے والے اس اجلاس سے مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں بھی مدد ملے گی ۔

مزید : صفحہ آخر