اب عسکری قیادت نے اپنی ذمہ داری پوری کردی

اب عسکری قیادت نے اپنی ذمہ داری پوری کردی

تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی نے روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نہایت ہی اچھی بات ہے کہ فوج کے سربراہ نے ایوان بالامیں آکر منتخب نمائندوں کو ملکی سیکورٹی صورت حال پر بریفنگ دی ہے انہوں نے تو ایسا کرکے اپنی ذمے داریا ں پوری کردی ہیں لیکن یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت جو دن رات جمہوریت کا راگ الاپتی رہتی ہے وہ کیا کررہی ہے اور حکومت نے اس ضرورت کو کیوں محسوس نہیں کیا کہ وہ بھی ہر قومی ایشو پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے حکومت تو اپنی ذمے داریاں درست طریقے سے ادا نہیں کررہی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ بھی اپنی پالیسوں کو درست کرے اور ہر قومی ایشو پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا کرے ۔

مزید : صفحہ آخر