سٹیل ملز کی بندش سے ماہانہ ڈیڑھ ارب کا نقصان ہو رہا ہے : اسد عمر

سٹیل ملز کی بندش سے ماہانہ ڈیڑھ ارب کا نقصان ہو رہا ہے : اسد عمر
 سٹیل ملز کی بندش سے ماہانہ ڈیڑھ ارب کا نقصان ہو رہا ہے : اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف نے پاکستان سٹیل ملز کی بندش میں کارفرما بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھ دیا‘ خط میں کہا گیا ہے کہ سٹیل ملز کی بندش سے قومی خزانے کو ماہانہ تقریبا ڈیڑھ ارب کے مالی نقصان کا سامنا ہے‘تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی سے ملازمین سخت معاشی مشکلات کا شکار ہیں، نیب تحقیق کرے کے سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کیوں منقطع کی گئی؟ منگل کو قومی اسمبلی میں صنعت و پیداوار کمیٹی کے چیئرمین اسد عمر نے چیئرمین نیب کو خط لکھا۔ اسد عمر نے خط میں کہا کہ گیس کی عدم فراہمی سے پاکستان کے سب سے بڑا صنعتی یونٹ بند ہوگیا، سٹیل ملز کی بندش سے قومی خزانے کو ماہانہ تقریبا ڈیڑھ ارب کے مالی نقصان کا سامنا ہے، باہر سے سٹیل منگوانے کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر غیر معمولی دبا بڑھ رہا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی سے ملازمین سخت معاشی مشکلات کا شکار ہیں، صورتحال اس درجہ ابتر ہوچکی ہے کہ ملازمین میں خودکشی کارجحان پختہ ہورہا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ13 جولائی 2017 کے اجلاس میں کمیٹی نے معاملہ تحقیقات کیلئے نیب کے سپرد کرنیکا فیصلہ کیا۔ کمیٹی کی رائے میں ریفرنس کے ذریعے نیب سے کئی اہم پہلوں پر تحقیقات کیلئے معاونت طلب کی جانی چاہئیے۔ خط کے مطابق نیب تحقیق کرے کے سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کیوں منقطع کی گئی جبکہ یہ حکومت ہی کے زیر انتظام دو اہم اداروں کا معاملہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ نیب اس اہم معاملے میں ترجیحی بنیادوں پر سرگرمی دکھائے گاتاکہ ذمہ داروں کے تعین اور اس قومی اثاثے کے بچا کی تدبیر کی جاسکے۔
اسد عمر

مزید :

علاقائی -