عمران خان کی سیاست فریب کے سوا کچھ نہیں،ضیاء اللہ آفریدی

عمران خان کی سیاست فریب کے سوا کچھ نہیں،ضیاء اللہ آفریدی

پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ان پر الزام ثابت ہوئے بغیر ہی تحریک انصاف سے نکال دیا گیا جبکہ جہانگیر ترین پر الزامات ثابت ہو چکے ہیں، لہذا انہیں بھی پارٹی سے نکال دیا جانا چاہیے۔پشاور میں شمولیتی جلسے سے خطاب میں ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور عمران خان کی سیاست جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں۔ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ باچا خان کے دعویداروں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نے مخالفین نے نیندیں حرام کر دی ہیں۔واضح رہے کہدو سال قبل صوبائی احتساب بیورو نے ضیاء اللہ آفریدی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بدعنوانی کے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا جس پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

ضیا آفریدی

مزید : علاقائی