رواں سال دنیا بھر میں 68 میڈیا نمائندے قتل ہوئے ،آئی این ایس آئی

رواں سال دنیا بھر میں 68 میڈیا نمائندے قتل ہوئے ،آئی این ایس آئی

اسلام آباد(آن لائن) انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹیٹیوٹ (آئی این ایس آئی) کے مطابق رواں سال 2017 میں دنیا بھر میں 68 صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کو قتل کیا گیا جن میں سے 9خواتین بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ2016ء میں 112صحافیوں کا قتل کیا گیا تھا جن میں 3 خواتین تھیں جبکہ 2015ء میں 10خواتین سمیت 101صحافیوں کا قتل کیا گیا تھا۔آئی این ایس آئی کے ڈائریکٹر ہنناہ اسٹورم کا کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران یہ مردوں کے مقابلے عورتوں کے قتل کی سب سے زیادہ واقعات ہیں۔2017میں کچھ انتہائی اہمیت کی حامل قتل ہونے والی خواتین میں کم وال بھی شامل ہیں جنہیں قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو کوپن ہیگن میں سمندر کے کنارے پھینک دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ کرد صحافی شفا گردی، بھارت کی گوری لنکیش، میکسیکو کی جنگ میں ہلاکتوں پر رپورٹ کرنے والی میروسلاوا بریچ شامل ہیں۔کارڈف اسکول آف جرنلزم کی کتاب 'کلنگ دی میسینجر' جسے آئی این ایس آئی نے ترتیب دیا کے مطابق رواں سال صحافیوں کے لیے 5 سب سے خطرناک ممالک میں افغانستان، میکسیکو، عراق، شام اور فلسطین کا نام شمار کیا گیا ہے۔

آئی این ایس آئی

مزید : علاقائی