کمرشل پراپرٹی پر کمرشلائزیشن فیس کا اطلاق غیرقانونی قرار دینے کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس

کمرشل پراپرٹی پر کمرشلائزیشن فیس کا اطلاق غیرقانونی قرار دینے کی درخواست پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کمرشل پراپرٹی پر کمرشلائزیشن فیس کا اطلاق غیرقانونی قرار دینے کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے گلبرگ کی تسنیم اسماعیل کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بھر میں درجنوں کمرشل جائیدادیں موجود ہیں اور ان پر کمرشلائزیشن فیس کا اطلاق نہیں ہوتا مگر ایل ڈی اے کی جانب غیر قانونی طور پر کمرشلائزیشن فیس عائد کی جا رہی ہے ، درخواست گزار کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے نے درخواست گزار تسنیم اسماعیل کی گلبرگ میں واقع کمرشل جائیداد پر کمرشلائزیشن فیس عائد کر دی ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے ،ایل ڈی اے کا کمرشلائزیشن فیس کا نوٹس کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ایل ڈی اے کا کمرشلائزیشن فیس کا نوٹس معطل کیا جائے۔

مزید : علاقائی