انسداد دہشت گردی فورس میں کارپورل آسامیاں ختم کرنے کیخلاف درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس

انسداد دہشت گردی فورس میں کارپورل آسامیاں ختم کرنے کیخلاف درخواست پر محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی فورس میں کارپورل کی اسامیاں ختم کرنے کے خلاف درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے سید تراب نقوی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے مشتاق احمد موہل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سی ٹی ڈی میں کارپورل کی 326 اسامیوں پر بھرتیوں کا اشتہار جاری کیا گیا تھا اور درخواست گزاروں کو ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیابی کے بعد اپوائنٹمنٹ لیٹر بھی جاری کئے جا چکے ہیں مگر اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کے باوجود درخواست گزاروں کو بھرتی نہیں کیا جا رہا۔
کارپول آسامیاں

مزید :

علاقائی -