موچی گیٹ بم دھماکہ: شہیدکے ورثاء کو 10لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم

موچی گیٹ بم دھماکہ: شہیدکے ورثاء کو 10لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو موچی گیٹ بم دھماکہ میں شہید ہونے والے کے ورثاء کوقانون کے مطابق 10لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے ۔جسٹس شاہد کریم نے مشرف حسین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیا رکررکھا تھا کہ موچی گیٹ خود کش دھماکے میں بیٹا زندگی کی بازی ہار گیا ۔2016 ء ریلیف ایکٹ کے تحت پنجاب حکومت نے شہداء کے ورثہ کو 10،10لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا تھا ،حکومتی اعلان کے باوجود حکومت پنجاب حکومت نے 10لاکھ کی رقم ادا نہیں کی ہے ،درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کو شہید کے ورثہ رقم ادا کرنے کا حکم دے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ درخواست نمٹا دی ہے ۔

مزید : علاقائی