سروسز ہسپتال کے سویپرز سمیت درجہ چہارم کے 90 ملازمین کی مستقلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ رجو ع
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سروسز ہسپتال کے سویپرز سمیت درجہ چہارم کے 90 ملازمین کی مستقلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ رجو ع کر لیاہے ۔سروسز ہسپتال کے اکرم بٹ سمیت 90 ڈیلی ویجز ملازمین نے درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں سیکرٹری صحت، ایم ایس سروسز ہسپتال سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار کے وکیل نے نشان دہی کی ہے کہ سروسز ہسپتال میں سویپر، چوکیدار، لفٹ آپریٹر سمیت دیگر درجہ چہارم کی سیٹوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں ،سروسز ہسپتال کی چوکیدار، لفٹ آپریٹرز سمیت درجہ چہارم کی سیٹیں مستقل ہیں ۔محکمہ صحت پنجاب نے درخواست گزاروں کو مستقل اسامیوں پر ڈیلی ویجز کے طور پر بھرتی کر رکھا ہے ،درخواست گزار عدالت سے استدعا کی کہ سروسز ہسپتال کے درجہ چہارم کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔
درجہ چہارم