سیکرٹری صحت پنجاب کو ڈاکٹر ایم اکرم جنجوعہ کی ترقی کیلئے درخواست پرفیصلہ کاحکم

سیکرٹری صحت پنجاب کو ڈاکٹر ایم اکرم جنجوعہ کی ترقی کیلئے درخواست پرفیصلہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نیدے دیا ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈاکٹر ایم اکرم جنجوعہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر اکرم جنجوعہ گریڈ 18میں سینئر میڈیکل آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں مگر محکمہ صحت پنجاب نے درخواست گزار کو نظر انداز کرتے ہوئے 136جونیئر ڈاکٹروں کو گریڈ انیس کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر کے عہدوں پر ترقی دے دی ہے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے ترقی کے لئے محکمہ صحت کو درخواست بھی دے رکھی ہے مگر اس کے باوجود ان کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا ،درخواست گزار ڈاکٹر اکرم جنجوعہ کو ترقی دینے کاحکم دیا جائے۔

فیصلہ کا حکم

مزید : علاقائی