دنیا بھر میں عدالتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے، گورنر سندھ

دنیا بھر میں عدالتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے، گورنر سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ محمدزبیرنے کہاہے کہ عدالتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار ہر ملک میں کیا جاتا ہے، ماضی میں ایسے فیصلے موجود ہیں جن کا آج کوئی دفاع نہیں کرتا،حکومت کو تحریک کے ذریعے گھر بھیجا تو حالات خراب ہوں گے، یہ الیکشن کا سال ہے،سیاسی دباؤ میں اضافہ ہوگا، ہمیں کوشش کرنی ہے کہ انتخابی عمل صاف شفاف ہو۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ امریکا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا، سفارتی محاذ پر امریکا کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو رقم ملی ہے وہ پاکستان نے رقم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اضافی اخراجات کی مد میں لی۔عدلیہ کے فیصلوں پر سوالات کے جوابات دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ عدالتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار ہر ملک میں کیا جاتا ہے، ماضی میں ایسے فیصلے موجود ہیں جن کا آج کوئی دفاع نہیں کرتا، حکومت کوئی محاذآرائی کرنے نہیں جارہی، کبھی نہیں کہا کہ عدالتوں پر دباؤ ہے یا کوئی سازش ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو تحریک کے ذریعے گھر بھیجا تو حالات خراب ہوں گے، یہ الیکشن کا سال ہے،سیاسی دباؤ میں اضافہ ہوگا، ہمیں کوشش کرنی ہے کہ انتخابی عمل صاف شفاف ہو۔انہوں نے کہاکہ شکایت تو طالبان سے بھی نہیں ان کے طریقہ کار سے ہے۔ کسی کے دھرنے سے کوئی وزیرمستعفی نہیں ہو گا۔ دھرنوں کی پالیسی سے مخالفین کو کچھ بھی حاصل نہیں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرتشدد طریقہ سے کوئی بھی بات نہیں منوائی جا سکتی۔گورنر سندھ نے پاکستان میں شرح خواندگی کی خراب صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی سے دہشت گردی، غربت اور دیگر مسائل کو شکست دی جا سکتی ہے۔حکومت بلیک میل نہیں ہو گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول